ابوجا،10؍مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)نائجیریا کے صدر محمد بخاری آج اپنے ملک واپس پہنچ گئے ہیں۔ اُن کا جہاز شمالی شہر کادونا کے ایک ایئر بیس پر اترا۔ وہ تقریبا ڈیڑھ ماہ سے غیر ملک میں مقیم ہیں اور ان کی صحت کے بارے میں شدید خدشات کا اظہار کیا جا رہا تھا۔ رواں برس انیس جنوری کو اتنا بتایا گیا تھا کہ بخاری صری دس ایام کے لیے اپنے علاج کی غرض سے لندن روانہ ہو رہے ہیں اور ممکنہ طور ہر اوائل فروری میں واپس آئیں گے۔ ابوجہ حکومت نے اسے معمول کا چیک اپ قرار دیا تھا لیکن حکومتی اعلان کے برعکس گزشتہ کئی ہفتوں سے وہ لندن میں زیر علاج ہیں۔ چوہتر سالہ صدر کی صحت کے بارے میں ابھی تک ملکی دارالحکومت سے مناسبب معلومات دستیاب عوام یا ذرائع ابلاغ کو فراہم نہیں کی گئی ہیں۔